پشاور،خیبرپختونخوا کے تین بڑے ہسپتالوں میں تشنج سے بچاوٴ کا ٹیکہ تین ماہ سے نایاب
ہفتہ 6 دسمبر 2014 22:16
پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء ) حکومت کے اعلان کے باوجود خیبرپختونخوا کے تین بڑے ہسپتالوں میں تشنج سے بچاوٴ کا ٹیکہ تین ماہ سے نایاب ہو گیا۔ مریض انجکشن بازار سے خریدنے پر مجبور ہو گئے۔
(جاری ہے)
اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے تمام بڑے ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اعلان کے باوجود لیڈی ریڈنگ ہسپتال سمیت خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں تشنج سے بچاوٴ کے ٹیکے ہی تین ماہ سے میسر نہیں۔
ایمرجنسی میں لائے گئے مریضوں کو یہ ٹیکے بازار سے خریدنے پڑ رہے ہیں۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے اس بارے میں موقف اختیار کیا ہے کہ کہ تشنج سے بچاوٴ کے ٹیکے کی ہسپتال کی ایمرجنسی میں ضرورت ہی نہیں ہے۔ دوسری جانب ہسپتال کے چیف فارماسسٹ کا کہنا ہے کہ انجکشن کی عدم دستیابی کا سبب این ایچ آئی کے پلانٹ کی خرابی ہے۔ تشنج سے بچاوٴ کے ایک انجکشن کی قیمت اس وقت بازار میں چالیس سے پچاس روپے ہے۔اور اب غریب لوگوں کو یہ انجکشن بازار سے خریدنے پڑ رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.