Live Updates

طاہر القادری اور عمران خان کے خلاف عبوری چالان تیار

ہفتہ 6 دسمبر 2014 22:39

طاہر القادری اور عمران خان کے خلاف عبوری چالان تیار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر۔2014ء) پولیس نے طاہرالقادری اور عمران خان کے خلاف عبوری چالان تیار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے ایس ایس پی حملہ کیس اور پارلیمنٹ ہاوٴس حملہ کیس کا چالان تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ٹی وی حملہ کیس کا چالان بھی تیار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے طاہر القادری اور عمران خان کو چالان میں عدم گرفتار درج کیا ہے جبکہ ایس ایس پی حملہ کیس چالان میں طاہر القادری اور عمران خان کو اشتہاری درج کیا گیا ہے۔ چالان کے ہمراہ ایف آئی آر، اصل درخواست اور فارم بھی لف کیا گیا۔ چالان کے ساتھ زخمیوں کی میڈیکل رپورٹس، گواہوں کے بیانات اور نقشہ لف موقع پر چالان آئندہ سماعت پر انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :