مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ پرویز رشید ہیں: شاہ محمود

ہفتہ 6 دسمبر 2014 22:39

مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ پرویز رشید ہیں: شاہ محمود

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان اتوار کو شروع ہونے والے مذاکرات کھٹائی میں پڑ گئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے رابطے کئے جانے کی خبریں مسترد کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ حکومت کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ پرویز رشید ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات پرویز رشید کے ہوتے ہوئے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔