معزور افراد کو بینکوں میں سہولت فراہم کرنے کی ہدایت

ہفتہ 6 دسمبر 2014 23:12

معزور افراد کو بینکوں میں سہولت فراہم کرنے کی ہدایت

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء)اسٹیٹ بینک نے نابینا اور معزور افراد کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ملک بھر کے تمام بینکوں کو خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق تما م بینک 3 ماہ کے اندر نابینا اور معزورافراد کی سہولت کیلئے دستاویزات بریل فارم میں جاری کرنے کے لیے تیار ہوجائیں ۔اسکے علاوہ کمرشل بینکس ٹاؤن یا علاقے میں کم از کم ایک بینک میں بولنے والی اے ٹی ایم کی موجود گی یقینی بنائیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں معزور افراد کی سہولت کیلئے کیے جانے والے ان اقدامات سے ان کی مشکلات میں کسی حد تک کمی آئے گی ۔