خالد سومرو قتل کیس میں سکھر پولیس نے لاہور سے سیاسی شخصیت کو حراست میں لے لیا،
قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی لاڑکانہ میں پرانے بس اسٹینڈ کے علاقے سے پولیس نے برآمد کر لی
ہفتہ 6 دسمبر 2014 23:12
سکھر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) پولیس نے جے یو آئی(ف)سندھ کے مقتول رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کے الزام میں لاہور سے ایک سیاسی شخصیت کو حراست میں لے لیا ہے۔دوسری جانب ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی لاڑکانہ میں پرانے بس اسٹینڈ کے علاقے سے پولیس نے برآمد کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق سکھر میں ٹارگٹ کلنگ کا شکار بننے والے جے یو آئی(ف)کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کے سلسلے میں کی جانے والی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
پولیس نے سکھر، خیرپور اور شکارپور سے مزید 8 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ جن کی نشاندہی پر سندھ سے تعلق رکھنے والی ایک سیاسی شخصیت کو لاہور سے حراست میں لیا گیا ہے اور اب ان کی سکھر منتقلی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔(جاری ہے)
ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے مزید پیش رفت ہوسکتی ہے۔ جلد ہی اس واقعے میں ملوث افراد اور اس کے محرکات کا پتہ چل جائے گا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو گزشتہ ہفتے اس وقت قتل کردیا گیا تھا جب وہ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے۔حساس اداروں کی جانب سے ملنے والی اطلاع پر لاڑکانہ پولیس نے پرانے بس اسٹینڈ کے علاقے میں ایک بند گیرج میں وائٹ کلر کی ایک گاڑی برآمد کر لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی ڈاکٹر خالد سومرو قتل کی واردات میں استعمال ہوئی ہے۔ گاڑی کو گیرج میں رنگ کرنے کے لیے لایا گیا تھا جبکہ گاڑی پر کوئی بھی نمبر پلیٹ موجود نہیں تھی۔ پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے گاڑی کو ایس ایس پی ہاس منتقل کر دیا ہے جبکہ گیرج کے مالک کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.