ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کا معمہ حل ، تمام اہم ملزمان گرفتار کر لئے گئے،قاتلوں کی گرفتاری کا کریڈٹ لینے کیلئے افسروں میں تنائو ، آئی جی سندھ کا تفتیش کیلئے خود سکھر جانے کا فیصلہ

اتوار 7 دسمبر 2014 11:40

ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کا معمہ حل ، تمام اہم ملزمان گرفتار کر ..

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7دسمبر۔2014ء) سکھر پولیس نے جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خالد محمود سو مرو کے قتل کا معمہ حل کر لیا ہے اس حوالے سے ذرائع نے تصدیق کرتے ہو ئے بتایا ہے کہ اس اہم قتل کیس کے تمام ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں جن کی تعداد چار سے پانچ ہے تاہم اس کیس کے حل ہونے پر اس کا کریڈٹ لینے کی بات پر تفتیش کرنے والے پولیس افسران جن میں دو ڈی آئی جی اور تین ایس ایس پی شامل ہیں ، میں جنگ چھڑ گئی ہے اور پا نچوں افسران ایک دوسرے سے بازی لے جانے کے چکر میں لگ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ان کے درمیان چلنے والی جنگ کو روکنے کے لیے آئی جی سندھ نے خود سکھر آنے کی حامی بھری ہے اور ان کے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران سکھر پہنچنے کی توقع ہے اور ان کی آمد کے بعد ہی خالد محمود سومرو کے قا تلوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جا ئے گا ۔ اس وقت تک میڈیا کو اندھیرے میں رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ان ملزمان کی گرفتاری کے بعد ہی پولیس نے لاڑکانہ سے قتل میں استعمال ہو نے والا اسلحہ اور کار برآمد کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :