سوناکشی سنہا کا سب سے بڑا خواب ابھی تک پورا نہیں ہو سکا

میرا خواب ہے ہریتھک روشن کے ساتھ کام کروں‘ان کے ساتھ بڑی سکرین پر رنگ جمانے کا لطف ہی دوسرا ہے‘سوناکشی

اتوار 7 دسمبر 2014 11:48

سوناکشی سنہا کا سب سے بڑا خواب ابھی تک پورا نہیں ہو سکا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء)بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہاہریتھک روشن کے ساتھ فلم میں کام کرنے کو بے تاب۔بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی کے ستارے ان دنوں اپنے عروج پر ہیں لیکن ابھی تک ان کا سب سے بڑا خواب ہی پورا نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

جی ہاں ،سوناکشی کہتی ہیں کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ہریتھک روشن کے ساتھ کسی فلم میں کام کریں۔ناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران سلمان خان، اجے دیوگن اور اکشے کمار کے ساتھ کام کیا ہے لیکن ان کا خواب ہے کہ وہ ہریتھک روشن کے ساتھ کام کریں کیونکہ ان کے ساتھ بڑی اسکرین میں رنگ جمانے کا لطف ہی دوسرا ہوگا۔