شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ ، چار افراد جاں بحق

اتوار 7 دسمبر 2014 11:49

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ ، چار افراد جاں بحق

میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7دسمبر۔2014ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے ڈرون حملے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن کی ابتدائی طورپر شناخت معلوم نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے خڑتنگی کے علاقے میں ایک مرکز پر دومیزائل فائرکیے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوگئے جبکہ حملے کے بعد بھی ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔