فنکار کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا ، مزید دس سال شوبز میں کام کرونگی ‘ نتاشا حسین

اتوار 7 دسمبر 2014 12:06

فنکار کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا ، مزید دس سال شوبز میں کام کرونگی ‘ نتاشا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء) ٹی وی کی مقبول اداکارہ و ماڈل نتاشا حسین نے کہا ہے کہ فنکار کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا ،اداکاری کو خیر باد کہنے کے بعد بھی اندر کا فنکار ہمیشہ زندہ رہتا ہے ، میں اپنے کام اور مقام سے بڑی مطمئن ہوں اور مزید دس تک شوبز میں رہوں گی ۔

(جاری ہے)

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری فٹنس کا راز روزانہ ورزش کرنا اور انتہائی کم غذا کا استعمال کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان دنوں پاکستان میں بڑی اچھی فلمیں بن رہی ہیں جس کا کریڈٹ نوجوان پڑھے لکھے ہدایتکاروں کو جاتا ہے ۔ پاکستان کی ماڈلنگ انڈسٹری نے بڑی ترقی کی ہے ، فیشن میں جدت آنے کی وجہ سے ایک گھریلو خواتین کو لباس کا انتخاب کرنے میں بڑی آسانی ہو گئی ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے ۔

متعلقہ عنوان :