مقبوضہ کشمیر میں حملوں کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے ،حملے جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکہ کے بعد ہوئے ،بھارتی صحافی کا سوال ، حملوں بارے کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، آپ دو مختلف چیزوں کو آپس میں جوڑ رہے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کاجواب

اتوار 7 دسمبر 2014 13:37

مقبوضہ کشمیر میں حملوں کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے ،حملے جنرل راحیل ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء ) بھارتی صحافی نے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان سے سوال کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں حملوں کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے ،حملے پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکہ کے بعد ہوئے جس پر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے جواب دیاکہ مقبوضہ کشمیر میں حملوں بارے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے، بھارتی صحافی دو مختلف چیزوں کو آپس میں جوڑ رہے ہیں۔

بھارتی صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس موقع پر کسی نتیجہ تک پہنچنا غلط ہوگا تاہم ہم نے دونوں ممالک کی اس حوالے سے بات چیت پر زور دیا ہے۔صحافی نے ترجمان نے سوال کیا کہ کیا ان حملوں کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے جس پر انہوں نے کہا کہ فی الحال کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے۔ امریکا بھارت کے ساتھ ملکر دہشت گردی کو شکست دینے کے عزم پر گامزن ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس موقع پر کسی نتیجہ تک پہنچنا غلط ہوگا تاہم ہم نے دونوں ممالک کی اس حوالے سے بات چیت پر زور دیا ہے۔جب صحافی نے کہا کہ یہ حملے پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکہ کے بعد ہوئے ہیں تو ترجمان نے کہاکہ آپ دو مختلف چیزوں کو آپس میں جوڑ رہے ہیں۔