جسٹس افتخار چوہدری کی نئے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات متوقع

اتوار 7 دسمبر 2014 15:35

جسٹس افتخار چوہدری کی نئے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات متوقع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔7دسمبر۔2014ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی (کل) پیر کو نئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان کیساتھ ملاقات کا امکان ہے جس میں چیف جسٹس انہیں نئے عہدے پر تقرری پر مبارکباد دیں گے جبکہ سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے ارسلان افتخار عمران خان کی نااہلی کیلئے نئی درخواست چیف الیکشن کمشنر کو جمع کروائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری (کل) پیر کو نئے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں گے اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیں گے

متعلقہ عنوان :