Live Updates

فیصل آباد کی بندش، طاہر القادری کی اتحادی جماعتوں کو تحریک انصاف سے تعاون کی ہدایت

اتوار 7 دسمبر 2014 15:36

فیصل آباد کی بندش، طاہر القادری کی اتحادی جماعتوں کو تحریک انصاف سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔7دسمبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے فیصل آباد کی بندش بارے تحریک انصاف کے پروگرام میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کو مقامی قیادت سے رابطے کرنے کو کہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء جہانگیر خان ترین کی استدعاء پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے فیصل آباد میں تحریک انصاف کی معاونت کرنے کیلئے عوامی تحریک‘ سنی اتحاد کونسل اور متحدہ مجلس وحدت المسلمین کو ہدایت کردی ہے اور کہا ہے کہ تحریک انصاف کی مقامی قیادت سے رابطے کئے جائیں اور اگر انہیں آپ کی ضرورت ہو تو ان کی مکمل مدد کی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات