لاہور‘ الیکشن ٹریبونل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کے تھیلے کھولنے بارے (کل) اپنا فیصلہ سنائیگا

اتوار 7 دسمبر 2014 16:50

لاہور‘ الیکشن ٹریبونل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کے تھیلے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے انتخابی عذرداریوں کی سماعت کرنیوالے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس (ر) کاظم علی (کل) پیر کو پاکستان تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کیخلاف این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دائر عذرداری پر این اے122میں ووٹوں کے بیگ کھولنے یا نہ کھولنے کے حوالے سے اپنا فیصلہ سنائیں گے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز عمران خان ٹریبونل کے سامنے پیش ہوئے تھے اور بیگ کھولنے بارے درخواست کی تھی تاہم سردار ایاز صادق کے وکلاء نے عمران خان کے ھاندلی کے الزامات کو مستر دکر دیا تھا۔ عمران خان کی الیکشن ٹر یبونل آمد کے موقعہ پر (ن) لیگ اور تحر یک انصاف کے کارکنوں میں شدید تلخی بھی پیدا ہوئی تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔