Live Updates

امین بٹ بھی سامنے آگیا، فیصل آباد میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنان میں تصادم ، کئی افراد زخمی

اتوار 7 دسمبر 2014 18:06

امین بٹ بھی سامنے آگیا، فیصل آباد میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنان ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7دسمبر۔2014ء) کئی گھنٹے آمنے سامنے رہنے کے بعد چوک گھنٹہ گھر میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان کا تصادم ہوگیا جس دوران کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔مقامی میڈیا کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے اور ہڑتال کے پیش نظر تحریک انصاف کے کارکنان شہر کے مختلف علاقوں میں موجود تھے کہ گھنٹہ گھر کی طرف مقامی رہنماء”امین بٹ“ کی قیادت میں ڈنڈوں ، ٹماٹروں اور انڈوں سے لیس ریلی آگئی اور نعرے بازی کے بعد مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان میں گھنٹہ گھر کے علاقے میں تصادم شروع ہوگیا اورآخری اطلاعات کے مطابق لیگی کارکنان نے تشدد کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان کو دوڑادیاہے لیکن پولیس تاحال غائب ہے اور گاہے بگاہے جھڑپیں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

ریلیاں پرتشدد ہونے کے بعد لیگی رہنماءطلال چوہدری نے اپنے ردعمل میں کہاکہ کسی کو زبردستی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی ایسے ماحول میں مذاکرات ہوسکتے ہیں ، کسی کو تشدد کی اجازت نہیں دیں گے ، عمران خان سر پرچوٹ لگنے یا سیاست کے خاتمے کا بدلہ اگر فیصل آباد سے لینا چاہتے ہیں تو ایسانہیں کرنے دیں گے ، دکانداروں کی زبردستی دکانیں بند نہیں کرانے دیں گے ، لیگی کارکنان موجود ہیں اور اگر تحریک انصاف چاہتی ہے کہ عمران خان کا جوتوں سے استقبال نہ ہوتودوسروں شہروں سے منگوائے گئے کارکنان کو زبردستی کرنے سے روکاجائے،عمران چاہتے ہیں کہ اُن کوچوڑیاں نہ پہنائیں تو کل یہاں مت آئیں ۔

تحریک انصاف کی مرکزی رہنماءشیریں رحمان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن جان بوجھ کر حالات خراب کرناچاہتی ہے ، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اُترآگئی ہے ، فیصل آباد میں ہڑتال ہر صورت ہوگی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات