فیصل آباد:ظالم با پ کا معصوم بچوں پر وحشیانہ تشدد ، ایک جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

اتوار 7 دسمبر 2014 18:21

فیصل آباد:ظالم با پ کا معصوم بچوں پر وحشیانہ تشدد ، ایک جاں بحق، دوسرا ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔7دسمبر۔2014ء) ظالم با پ کا معصوم بچوں پر وحشیانہ تشدد ، ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا،واقعہ کے مطابق ڈجکوٹ کے نواحی گاؤں چک نمبر267رب جالندھر کا رہائشی عبدالوحید مبینہ طور پر منشیات کا عادی ہے جس کی وجہ سے اکثر اس کا گھر میں لڑا ئی جھگڑا ہو تا تھا کچھ عرصہ قبل اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی اور دو بچے ذکا اللہ اور ثنا اللہ کو اپنے پاس رکھا ہوا تھا اس کو کسی بات پر غصہ آیا تو اس نے ڈنڈوں سے دونوں بچوں کو بری طر ح پیٹا ، وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں7سالہ ذکاء اللہ جاں بحق ہو گیا جب دوسرا بیٹا شدید زخمی ہو گیا قاتل باپ فرار ہو گیا مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے

متعلقہ عنوان :