پی ٹی آئی احتجاج پر بضد رہی، گن پوائنٹ پر کچھ نہیں کرا سکتے: اسحاق ڈار

اتوار 7 دسمبر 2014 19:17

پی ٹی آئی احتجاج پر بضد رہی، گن پوائنٹ پر کچھ نہیں کرا سکتے: اسحاق ڈار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7دسمبر۔2014ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں اتوار کی رات تحریک انصاف کو ملاقات کیلئے کہا تھا لیکن پی ٹی آئی احتجاج پر بضد رہی۔ گن پوائنٹ پر کچھ نہیں کرا سکتے۔ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے آئین و قانون کے مطابق جوڈیشل کمیشن بنانے میں کوئی مسئلہ نہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت بات چیت پر یقین رکھتی ہے تحریک انصاف کو مذاکرات کے دوران احتجاج نہ کرنے کا کہا تھا لیکن عمران خان فیصل آباد میں ہڑتال پر بضد رہے احتجاج تحریک انصاف کا اپنا فیصلہ ہے گن پوائنٹ پر کچھ نہیں کرا سکتے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عمران خان کی وجہ سے کم نہیں ہوئیں بلکہ ان کا تعلق عالمی منڈی کے ساتھ ہے۔ دھرنوں اور احتجاج نے ملکی معشیت کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ دھاندلی الزامات کی تحقیقات کیلئے آئین کے مطابق جوڈیشل کمیشن بنانے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان کی سمت درست ہوتے ہی بیرونی ہاتھ غیر مستحکم کرنے کے لیے متحرک ہو جاتے ہیں اقتصادی استحکام کے لیے سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت پر دستخط کرنے چاہئیں۔