Live Updates

جوڈیشل کمیشن کے قیام میں بڑی رکاوٹ عمران خان ہی ہیں: پرویز رشید

اتوار 7 دسمبر 2014 20:00

جوڈیشل کمیشن کے قیام میں بڑی رکاوٹ عمران خان ہی ہیں: پرویز رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7دسمبر۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے انتخابی نتائج نہ ماننے کا وطیرہ اختیار کر رکھا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام میں بڑی رکاوٹ عمران خان ہی ہیں۔ دعا ہے سربراہ تحریک انصاف کی یادداشت واپس آ جائے اگر چاروں حلقے نہیں کھلے تو کپتان عدالت کیا لینے جاتے ہیں؟۔وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ سیاست میں نہیں کیا پہلے چار حلقے کھولنے کا مطالبہ تھا اب تھیلے کھولنے کا ہے۔

خان صاحب نے تھیلے سے خود بلی نکال کر دکھا دی۔ خان صاحب جھوٹ بولتے رہے چار حلقے تو کافی دیر سے کھلے ہیں اگر حلقے نہیں کھلے تو عمران خان عدالت کیا لینے جاتے ہیں؟۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے انتخابی نتائج نہ ماننے کا وطیرہ اپنا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

وہ کہتے ہیں اگر مرضی کا فیصلہ نہ آیا تو نہیں مانیں گے۔ عمران خان فتنے فساد کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔

جوڈیشل کمیشن کے بننے میں رکاوٹ بھی وہ خود ہیں دنیا بھر کے مبصرین نے الیکشن کو شفاف قرار دیا دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کی یادداشت واپس کر دے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اعتراف کر لیا کہ انتخابات میں ٹکٹ غلط دیئے ۔ ان کا دھرنا ناکام ہو چکا ہے فیصل آباد میں احتجاج بھی کامیاب نہیں ہوگا۔ خان صاحب کے تمام منصوبے فیل پلان ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :