سندھ حکومت نے مالی بے ضابطگیوں کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے: آڈیٹر جنرل

اتوار 7 دسمبر 2014 20:00

سندھ حکومت نے مالی بے ضابطگیوں کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے: آڈیٹر جنرل

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7دسمبر۔2014ء) آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نے مالی بے ضابطگیوں کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے کوئی بھی محکمہ مالی بے ضابطگیوں سے پاک نہیں۔ دنیا نیوز نے رپورٹ حاصل کر لیآڈیٹر جنرل آف پاکستان کی سندھ حکومت کے بارے میں 14-2013 کی بجٹ آڈٹ رپورٹ نجی ٹی وی نے حاصل کر لی۔ آڈیٹر جنرل نے گزشتہ مالی سال میں سندھ حکومت کی کارکردگی کوانتہائی ناقص قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے مالی بے ضابطگیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے کوئی محکمہ بھی مالی بے ضابطگی سے پاک نہیں جبکہ رپورٹ کیلئے 450صفحات بھی کم پڑ گئے۔ ٓڈیٹر جنرل کے مطابق سندھ حکومت بیشتر محکموں کے اخراجات کی تفصیلات فراہم نہیں کر سکی۔ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے کروڑوں روپے کے اخراجات کی تفصیلات نہیں دیں۔ صوبے میں تقرریوں اور تبادلوں میں بھی بے ضابطگیاں رہیں جبکہ پبلک اکاونٹس کمیٹی نے بھی کچھ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :