بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ ، بھارت نے پاکستان کو فائنل میں شکست دے دی

اتوار 7 دسمبر 2014 20:32

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ ، بھارت نے پاکستان کو فائنل میں شکست دے دی

کیپ ٹاﺅن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7دسمبر۔2014ء) بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو 390رنز کا ہدف دیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان نے 40 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 389رنز سکور کیے اور بھارت کو جیت کے لیے 390 رنز کا ٹارگٹ دیا جبکہ بھارت نے یہ ہدف محض 6وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔بھارتی ٹیم نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ فائنل جیت کر عالمی فاتح ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے جبکہ اس سے قبل پاکستان 2 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کر چکا ہے۔پاکستان ٹیم اس ایونٹ میں ناقابل شکست رہی تھی لیکن فائنل میچ میں ہار جانے کے باعث تیسری مرتبہ یہ اعزازاپنے نام کرنے میں ناکام رہی۔