تحریک انصاف کا احتجاج، ق لیگ سمیت تین جماعتوں کی حمایت

اتوار 7 دسمبر 2014 21:46

تحریک انصاف کا احتجاج، ق لیگ سمیت تین جماعتوں کی حمایت

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7دسمبر۔2014ء) تحریک انصاف کل فیصل آباد میں احتجاج کرے گی۔ عوامی تحریک، ق لیگ اور سنی اتحاد کونسل نے تحریک انصاف کے احتجاج کی حمایت کر دی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ قائد اعظم کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے پارٹی رہنماوں کے ساتھ مشاورت کے بعد آٹھ دسمبر کو فیصل آباد میں ہونے والے تحریک انصاف کے احتجاج میں پارٹی کے مقامی رہنماؤں کو شریک ہونے کی اجازت دیدی ہے اور تحریک انصاف کے ا حتجاج کی حمایت کر دی ۔ عوامی تحریک اور سنی اتحاد کونسل نے تحریک انصاف کے احتجاج کی حمایت کر دی۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج میں شریک ہو گی۔