Live Updates

اگر کل کچھ وہا تو ذمہ دار انتظامیہ اور پولیس ہو گی،دھرنے کے پریشر کی وجہ سے حکومت کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کرنا پڑیں، تحریک انصاف کے دباؤ سے ملک میں مہنگائی کم ہوئی،نیشنل ہائی وے کے معاہدے پر شاہد اشرف تارڑ کے سائن تو ٹھیک سیف الرحمان کے دستخط کس بناء پر کروائے گئے، اربوں کے پراجیکٹ پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے دستخط کرپشن کو بے نقاب کر رہے ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب

اتوار 7 دسمبر 2014 22:02

اگر کل کچھ وہا تو ذمہ دار انتظامیہ اور پولیس ہو گی،دھرنے کے پریشر کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دباؤ سے ملک میں مہنگائی کم ہوئی، تحریک انصاف اور عمران خان ہر غریب اور مظلوم شخص کے ساتھ ہے، پاکستان کی ریلوے لوگوں کو بتا رہی ہے کہ اسلحے اور منشیات کی اسمگلنگ کیسے کی جاتی ہے، جب تک قوم کھڑی نہ ہو، انصاف نہیں ملتا، میانوالی کی ٹرالر یونین بھی نواز شریف سے زیادہ ٹیکس دیتی ہے، دھاندلی سے جیتنے والے سعد رفیق وزیر ریلوے ہیں، الیکشن کمیشن کی یادداشت واپس آنا شروع ہو گئی ہے، پہلے کہا گیا کہ 76لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے پھر کہا گیا کہ 96 لاکھ ،اب کہان جا رہا ہے کہ 1 کروڑ 17 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے، نیشنل ہائی وے کے معاہدے پر شاہد اشرف تارڑ کے سائن تو ٹھیک لیکن سیف الرحمان کے دستخط کس بناء پر کروائے گئے، اربوں کے پراجیکٹ پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے دستخط کرپشن کو بے نقاب کر رہے ہیں، شہباز شریف صوبے کا وزیر اعلیٰ نہیں بلکہ شہنشاہ کا بھائی بنا ہوا ہے، قطر میں معاہدے کر رہے ہیں، تحریک انصاف کے اپوزیشن بننے کی وجہ سے پہلی بار تحریک انصاف کے اپوزیشن بننے کی وجہ سے پہلی بار ملک میں کرپشن نیچے آئی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کی رات آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غریبوں کے کوئی حقوق نہیں ہیں، یورپی ممالک میں ہمارے انسانوں سے زیادہ جانوروں کے حقوق ہیں، فیصل آباد والے فیصلہ کریں، کرپٹ حکمران سے جان چھڑانا چاہتے ہیں کہ نہیں، حکمرانوں کی معاشی پالیسی آئی ایم ایف سے قرض پر قرض لینا ہے، یہ کیسی پالیسی ہے کہ ملک چلانے کیلئے قرض ہو، ایک ایک پاکستانی پر ہزاروں روپے قرضہ ہے، بجلی کی سبسڈی سے غریب کو 30فیصد جبکہ امیر کو 40فیصد فائدہ پہنچایا گیا، فیصل آباد والے فیصلہ کریں، حقوق کی جنگ لڑنی ہے کہ نہیں، اگر آپ پاکستان کے حالات سے خوش ہو تو بے شک کل دکانیں کھلی رکھنا، اگر فیصل آباد والو تبدیلی چاہتے ہو تو کل میرے ساتھ نکلو۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ہڑتال سے پہلے یہ دھرنے نے کامیابی حاصل کرلی ہے، فیصل آباد میں حکمرانوں نے کل کے ڈر سے گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کر دی، مہنگائی بھی ہمارے دباؤ سے کم ہو رہی ہے، دھرنے نے ثابت کیا کہ جب تک حقوق نہ ملے ڈٹے رہیں گے، جس محلے میں ظلم ہو آزادی رضاکار وہاں کھڑے ہو جائیں، خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں ایک لاکھ سے اوپر جعلی ووٹ نکلے جو لوگوں کو بتاتے پھر رہے ہیں کہ اگر اسلحے اور منشیات کی اسمگلنگ کرتی ہے تو ریلوے سے کروالو۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آہستہ آہستہ یاد آنا شروع وہ گیا ہے، پہلے الیکشن کمیشن نے کہا کہ 76لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے پھر 96 لاکھ ہو گئے اور آج تک کمال ہو گیا، الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایک کروڑ 17لاکھ ووٹ جعلی ڈالے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل رحمان نے 13ہزار ٹیکس دیا ہے، مولانا کے اثاثے، رہن سہن اور عیش وعشرت دیکھ لیں اور ٹیکس دیکھ لیں، اس سے زیادہ ٹیکس تو ٹریلر یونین نے دیا ہے، عمران خان نے کہا ہے کہ فیصل آباد کے لوگوں کو کہتا ہوں کہ کل آپ کے پاس آ رہا ہوں، میرے ساتھ تبدیلی کیلئے نکلو، پنجاب پولیس سن لو کل اگر فیصل آباد میں تشددکیا گیا تو مقابلہ کریں گے۔

خاموش بیٹھ کر ظلم نہیں سہیں گے، آپ پاکستان کی پولیس بنو، شریف برادران کے گلو بٹ نہ بنو، پاکستان میں تبدیلی آ گئی ہے، عوام اب اور برداشت نہیں کرے گی، جن پولیس والوں نے اچھے کام کئے انہیں نئے پاکستان میں جزا اور جنہوں نے تشدد کا راستہ اختیار کیا انہیں نئے پاکستان میں بدلہ دینا ہو گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات