Live Updates

عمران خان ملک کو مفلوج کر کے اور چند لوگوں کو اکٹھا کر کے دباؤ کے ذریعے اپنی مرضی کا فیصلہ لینا چاہتے ہیں ‘ جس اوتھ کمشنر نے دستاویزات کی تصدیق کی اس پر خود ایف آئی آر درج ہے ،باقی ثبوت بھی اسی طرح کے ہونگے،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بیٹے علی ایاز صادق کی گفتگو

اتوار 7 دسمبر 2014 23:01

عمران خان ملک کو مفلوج کر کے اور چند لوگوں کو اکٹھا کر کے دباؤ کے ذریعے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7دسمبر۔2014ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بیٹے علی ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو مفلوج کر کے اور چند لوگوں کو اکٹھا کر کے دباؤ کے ذریعے اپنی مرضی کا فیصلہ لینا چاہتے ہیں ،عدالتوں سے مرضی کے فیصلے لینے کی روایت نہ ڈالی جائے ،جس اوتھ کمشنر نے عمران خان کے گواہان کی دستاویزات کی تصدیق کی اس پر خود ایف آئی آر درج ہے عمران خان نے باقی ثبوت بھی اسی طرح اکٹھے کئے ہوں گے۔

گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کے صاحبزادے نے کہا کہ جب الیکشن ٹربیونل میں عمران خان سے این اے 122میں دھاندلی کے ثبوتوں بارے دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اس وقت ہسپتال میں تھا اور مجھے ووٹروں ، پولنگ ایجنٹوں نے سب کچھ بتایا تھا ۔

(جاری ہے)

جب ان سے کسی پولنگ ایجنٹ یا ووٹر کا نام پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرے سر پر شدید چوٹ لگی ہوئی تھی اور مجھے پتہ نہیں تھاکہ کون آرہا ہے او ر کیا ہو رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بیان حلفی دے کر کہا کہ اوتھ کمشنر نے ہسپتال یا گھر پر ان سے دستاویزات پر دستخط کرائے حالانکہ وہ اوتھ کمشنر راولپنڈی ،اسلام آباد کے رہائشی ہیں اور معذور ہیں اور وہیل چیئر پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنی انتخابی عذر داری میں جن 1پولنگ اسٹیشنز کا ذکر کیا ہے اسکے چھ گواہ سامنے لائے ہیں لیکن ان کا انتخابی عذر داری میں ذکر کئے گئے کسی پولنگ اسٹیشن سے تعلق نہیں اور اس کے لئے جس اوتھ کمشنر کی خدمات لی گئی ہیں وہ وکیل ہی نہیں ،انیس الرحمن نامی اس شخص کے خلاف ایف آئی آر در ج ہے ۔

عمران خان ملک کو مفلوج کر کے اور زبردستی اپنی مرضی کے فیصلے لینا چاہتے ہیں ۔ہم چاہتے ہیں کہ دونوں طرف انصاف ہونا چاہیے ۔عمران خان چند لوگوں کو اکٹھا کر کے دباؤ کے ذریعے فیصلے لینے کی روایت نہ ڈالیں ۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا بھی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلہ کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات