مظفرآباد سری نگر بس سروس اچانک ملتوی ، درجنوں مسافروں کی تیاریاں ادھوری رہ گئیں

اتوار 7 دسمبر 2014 23:26

مظفرآباد سری نگر بس سروس اچانک ملتوی ، درجنوں مسافروں کی تیاریاں ادھوری ..

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔7دسمبر۔2014ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیرآمد اور مقبوضہ کشمیر کی تحصیل اوڑی میں ہونے والے ریاستی انتخابات کے باعث بھارتی انتظامیہ کی جانب سے معمول کے مطابق چلنے والی دو طرفہ مظفرآباد سری نگر بس سروس اتوارکے روز اچانک شام گئے ملتوی کر دی دونوں اطراف سفرکرنے کی تیاریاں کرنے والے درجنوں مسافروں کی تیاریاں ادھوری رہ گئیں تفصیلات کے مطابق دو آج پیر کے روز ہونے والی دو طرفہ مظفرآباد سری نگر بس سروس بھارتی انتظامیہ کی جانب سے اچانک ملتوی کر دی گئی جس کی وجوہات یہ بتائی جا رہی ہیں کہ ایک تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کے دورے پر ہیں دوسرا منگل کے روز مقبوضہ کشمیر کی تحصیل اوڑی میں ریاستی انتخابات بھی منعقد ہو رہے ہیں تاہم بھارتی انتظامیہ کی جانمب سے اچانک بس سروس معطل کیئے جانے کے حالیہ اقدام سے دونوں اطراف کے مسافروں کی خوشیاں اچانک ماند پر گئیں ۔

متعلقہ عنوان :