فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر 2014ء) فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے موقع پر خونی تصادم شروع ہوگیاہے اور شہرمیں دفعہ 144کے نفاذ، فوج کو بلائے جانے کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے مختلف مقامات پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آگئے ہیں اور ناولٹی چوک میں تحریک انصاف کے کارکن کی ہلاکت کے بعد احتجاج اور تصادم میں شدت آگئی ہے اور پولیس اہلکار حسب معمول خاموش تماشائی کا کام کررہے ہیں ، لڑنے والے کارکنان کو چھڑانے کے بعد اہلکار دوبارہ پیچھے چلے جاتے ہیں ۔
ذرائع نے بتایاکہ پولیس اہلکاردونوں جماعتوں کے کارکنان کی منت سماجت کررہے ہیں ، اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں اور آنکھیں چراکر لڑائی سے باہر نکلنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ کچہری چوک میں پولیس پیچھے ہٹ گئی ہے اور دوبدولڑائی شرو ع ہوگئی ہے ۔فیصل آباد میں خونی تصادم ، پولیس پیچھے ہٹنے لگی ، فوج بلائے جانے کی چہ مگوئیاں
پیر 8 دسمبر 2014 13:24
(جاری ہے)
پولیس کے پیچھے ہٹ جانے کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنان نے ایک دوسرے کو آہنی ہاتھوں سے لینا شروع کردیاہے اور حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں ، دونوں جماعتوں کے کارکنان ایک دوسرے کو بزوربازو زیرکرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ فیصل آباد کی صورتحال کا بغور جائزہ لیاجارہاہے اور اب تک صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے لیکن شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہراقدام کریں گے ۔
مزید اہم خبریں
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.