حالات کو سوچے سمجھے پلان کے تحت کشیدہ کیا گیا ہے :شاہ محمود قریشی

پیر 8 دسمبر 2014 13:36

حالات کو سوچے سمجھے پلان کے تحت کشیدہ کیا گیا ہے :شاہ محمود قریشی

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر 2014ء)تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سوچے سمجھے پلا ن کے تحت حالات کو خراب کرکے احتجاج کو پر تشدد بنایا گیا ہے ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کام حالات کو سنبھالنا ہوتا ہے لیکن حکومت خود سازش کے تحت بازار بند کروا رہی ہے اور معاملات کو خراب کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ کارکنا ن پر امن رہیں عمران خا ن اب سے کچھ دیر میں گھنٹہ گھر چوک پہنچ رہے ہیں اور انتظامیہ کے ساتھ پر امن رہنے کا معاہدہ بھی ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فارئرنگ کرنے والا شخص رانا ثناءاللہ کے داماد کا گارڈ ہے اوریہ سب کچھ جو ناولٹی چوک میں ہوا ہے یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے۔ ہمارے کارکنوں نے دکانیں بند کرنے کی کسی قسم کوشش نہیں کی بلکہ حکومت نے خو د زبردستی بازار بند کروائے ہیں ۔