Live Updates

تحریک انصاف کا ملک کےمختلف شہروں میں روڈ بلاک کرکے احتجاج

پیر 8 دسمبر 2014 16:49

تحریک انصاف کا ملک کےمختلف شہروں میں روڈ بلاک کرکے احتجاج

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر 2014ء) تحریک انصاف کی قیادت نے 4بجے اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے کو بلاک کرکے احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آبا د احتجاج میں ہلاک ہونے والے 2کارکنوں کی ہلاکت کیخلاف پی ٹی آئی نے اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے اور آبپارہ چوک کو بلاک کرکے احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔اس سے قبل پی ٹی آئی سیالکوٹ کی مرکزی قیادت نے بھی سیالکوٹ میں پہیہ جام کا اعلان کر دیاہے ۔ اس ضمن میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج پر امن ہو گا اور اگر کسی نے اب دوبارہ حالات کشیدہ کرنے کی کوشش کی تو تحریک انصاف اس کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے او ر کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات