Live Updates

حکمرانوں نے طرزعمل نہ بدلا تو جاتی امراءکے گھیراﺅ کی کال دے سکتے ہیں: عمران خان

پیر 8 دسمبر 2014 18:20

حکمرانوں نے طرزعمل نہ بدلا تو جاتی امراءکے گھیراﺅ کی کال دے سکتے ہیں: ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے طرز عمل نہ بدلا تو جاتی امراءکے گھیراﺅ کی کال دے سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کارکن کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں سے ائیرپورٹ پر ہنگامی اجلاس کیا جہاں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمران خان نے رہنماﺅں کی جانب سے لایا گیا کھانا کھانے سے انکار کر دیا اور کھانا لانے والے قائدین پر برہم ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکن کی ہلاکت کے باعث ان کا دل بوجھل ہے وہ اس حالت میں کھانا نہیں جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے لوگوں پر گولیاں چلانا کہاں کی جمہوریت ہے؟ پی ٹی آئی کے کارکن صرف مرنے کیلئے رہ گئے ہیں؟ اگر حکمرانوں نے طرزعمل نہ بدلا تو جاتی امراءکے گھیراﺅ کی کال دے سکتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :