Live Updates

ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کو پرامن رکھیں:الطاف حسین

پیر 8 دسمبر 2014 20:43

ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کو پرامن رکھیں:الطاف حسین

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر۔2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپیل کی ہے کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ذمہ داران و کارکنان ایک دوسرے کے خلاف کئے جانے والے احتجاج کو ہر قیمت پر پرامن رکھیں ، ایک دوسرے کے خلاف زور آزمائی کرنے کے بجائے صبر وتحمل سے کام لیں۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے ذمہ داروں ،کارکنوں اور ہمدردوں سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ فیصل آباد میں ہونے والے تحریک انصاف کے آج کے احتجاج کے دوران ایک دوسرے کے خلاف زور آزمائی کرنے کے بجائے صبر وتحمل سے کام لیں ،ایک دوسرے کو برداشت کریں ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کرنا اور اسے حکومتی ارکان کی جانب سے برداشت کرنا جمہوریت کا حصہ ہے لیکن کسی بھی فریق کی جانب سے اسے پرتشدد راستے پر ڈالنے کا عمل سرا سر جمہوری اصولوں کے خلاف عمل قرار دیا جائے گا ۔ انہوں نے فیصل آباد میں کاروباری عناصر اور تاجر برادری کے افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ چھوٹے تاجروں اور دکانداروں سے لیکر چھوٹی دکانیں یا چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والے افراد کو نہ تو زبردستی کام کرنے سے روکیں اور نہ ہی انہیں ان کی مرضی کے خلاف زبردستی کام کرنے پر مجبور کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات