پہلا ون ڈے ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

پیر 8 دسمبر 2014 00:13

پہلا ون ڈے ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر۔2014ء) پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 50 اوورز میں 247 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے تعاقب میں پاکستان نے یہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔پاکستان کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حارث سہیل نے 109 گیندوں پر 85 رنز بنائے جبکہ شاہد خان آفریدی نے 61 رنز بنا کر پاکستان کو جیت سے ہمکنار کر دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جنہوں نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی ابتدائی وکٹ محض 22 رنز پر گری جس کے بعد دیگر بلے باز بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے اور 111 کے مجموعے پر نیوزی لینڈ کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ روز ٹیلر ڈگمگاتی صورتحال کے دوران میدان میں آئے اورشاندار بلے بازی کرتے ہوئے 135 گیندوں پر 105 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 3، وہاب ریاض نے 2 اور شاہد آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :