Live Updates

تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر سے چاروں صوبائی الیکشن کمشنر ہٹانے کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ

منگل 9 دسمبر 2014 10:58

تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر سے چاروں صوبائی الیکشن کمشنر ہٹانے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے نئے چیف الیکشن کمشنر سے چاروں صوبائی الیکشن کمشنر ز کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے کافیصلہ کرلیاہے اور اِس ضمن میں مرکزی قیادت سردار رضااحمد سے ملاقات کرے گی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں تحریک انصاف کا وفد 12بجے چیف الیکشن کمشنر سردار احمد رضا سے ملاقات کرے گا اوراُنہیں عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق آگاہ کریں گے ۔ ذرائع نے بتایاکہ وفد میں شیریں مزاری ، عارف علوی اور اسدعمر شامل ہوں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات