عامر خان کے ٹیپ ریکارڈر کی ڈیڑھ کروڑ بولی لگ گئی

منگل 9 دسمبر 2014 11:21

عامر خان کے ٹیپ ریکارڈر کی ڈیڑھ کروڑ بولی لگ گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء)بالی وڈ کی فلم ’پی کے‘ کے پوسٹر میں عامر خان نے سترپوشی صرف ایک ریڈیو سے کی تھی، جس پر خاصی بحث ہوئی تھی۔بھارت کے انگریزی اخبار کے مطابق اس ریڈیو کی آن لائن بولی لگائی گئی ہے، اور اسے ڈیڑھ کروڑ روپے تک میں خریدنے کی پیش کش کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق اس ریڈیو کو ممبئی کے چور بازار سے محض 227 روپے میں خریدا گیا تھا۔

(جاری ہے)

فلم کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اس ریڈیو کے لیے بہت پیسوں کی پیش کش ہوئی ہے تاہم عامر کو اسے بیچنے کا خیال پسند نہیں آیا۔‘مڈ ڈے نے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ عامرخان کے خیال میں ان کے کردار کے لیے اس انتہائی اہم چیز کو کسی کو نہیں دیا جانا چاہیے۔فلم کی اہم اداکارہ انوشکا شرما نے بھی عامر اور فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی سے کہا کہ وہ اس ریڈیو کو یادگار کے طور پر سنبھال کر رکھیں۔