ایکشن ویڈیو گیم”اسٹریٹ فائیٹر5“متعارف کرا دی گئی

منگل 9 دسمبر 2014 11:26

ایکشن ویڈیو گیم”اسٹریٹ فائیٹر5“متعارف کرا دی گئی

نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء)مشہورِ زمانہ ایکشن ویڈیو گیم اسٹریٹ فائیٹر سلسلے کی پانچویں انسٹالمنٹ”اسٹریٹ فائیٹر5“متعارف کرا دی گئی، سنسنی خیزٹیزر ٹریلر جاری۔ایکشن کے دیوانوں تیار ہو جائیے کیونکہ مشہورِ زمانہ ویڈیو گیم اسٹریٹ فائیٹر فرنچائز کی پانچویں انسٹالمنٹ ”اسٹریٹ فائیٹر 5“متعارف کرا دی گئی، اور اسی سلسلے میں سنسنی خیز ویڈیو گیم کاٹیزر ٹریلر بھی جاری کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

جاپانی ویڈیو گیم ڈویلپرز Capcomکی تیار کردہ اس ویڈیو گیم میں5 ایسے تیز رفتار ماہر نئے کھلاڑی موجود ہیں جو اپنے روایتی انداز میں حریف کا مقابلہ کرتے نظر آرہے ہیں۔اسٹریٹ فائیٹر سلسلے کی اس نئی کڑی میں کئی ایسے مشن اور ٹاسک متعارف کرائے گئے ہیں جو نہ صرف ماردھاڑ سے بھرپور ہیں بلکہ گیم کھیلنے والے کو اگلے لیول تک پہنچانے میں بھی مدد گار ثابت ہونگے۔ہتھیاروں سے لیس طاقتور کھلاڑیوں اور اپنے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے فائیٹرزپر مبنی یہ ویڈیو گیم آئندہ سال کے وسط میں لانچ کر دی جائے گی جو پلے اسٹیشن فور اور پی سی کیلئے خصوصی طو پر موزوں ہے۔