ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارتی ایما ء پر بند کیا گیا‘ جماعت الدعوہ

منگل 9 دسمبر 2014 12:37

ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارتی ایما ء پر بند کیا گیا‘ جماعت الدعوہ

پیر س(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) ٹویٹر نے جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کا ٹویٹر اکاوٴنٹ بلاک کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ نے پاکستان کے اس اسلام پسند گروپ کو دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔ فرا نسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق حافظ محمد سعید کے ٹوئٹر پیج تک رسائی کے نتیجے میں یہ پیغام دیتا ہے کہ یہ اکاوٴنٹ معطل کیا جا چکا ہے۔ اس گروہ کے ایک ترجمان آصف خورشید نے اس نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا حافظ سعید کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے اور ٹوئٹر کی انتظامیہ کو بھی بھارتی ذرائع ابلاغ نے ہی یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا ہے۔

اس نے بتایا: ”ٹوئٹر کو اپنی پوزیشن واضح کرنا ہو گی کیونکہ جماعت الدعوہ ایک چیریٹی اور اسلامی فلاحی تنظیم ہے۔

(جاری ہے)

فرا نسیسی خبر رسا ں ادرا ے کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر سے اس حوالے سے ردِ عمل جاننے کے لیے رابط کیا گیا تو اس نے جواب نہیں دیا۔۔حافظ سعید کا ٹوئٹر اکاوٴنٹ بند ہونے پر جماعت الدعوہ نے HafizSaeedJUD1 نام سے ایک نیا اکاوٴنٹ بنا لیا ہے۔ اس پر ایک پیغام میں اعلان کیا گیا کہ یہ جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کا نیا آفیشل ٹوئٹر اکاوٴنٹ ہے۔

بھارت لشکرِ طیبہ کو نومبر 2008ء کے ممبئی حملوں کے لیے بھی ذمہ دار قرار دیتا ہے جن کے نتیجے میں 166افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس گروہ پر بھارتی زیر انتظام کشمیر میں حکومتی فورسز سے لڑائی میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔امریکا نے حافظ سعید کے سر کی قیمت دس ملین ڈالر مقرر کر رکھی ہے جبکہ وہ خود ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے الزام کی تردید کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :