ڈی آر ایس پر کرکٹ آسٹریلیا نے بھی بھارتی غلامی قبول کر لی

منگل 9 دسمبر 2014 12:44

ڈی آر ایس پر کرکٹ آسٹریلیا نے بھی بھارتی غلامی قبول کر لی

ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -9 دسمبر 2014ء ) آ سٹریلیا نے بھارتی غلامی قبول کرتے ہوئے بارڈر گواسکر ٹیسٹ سیریز سے ڈی آر ایس کاپتا ہی صاف کر دیا ہے ۔ بھارت شروع سے ہی ڈی آر ایس کا مخالف اور اس نے یہ شرط عائد کر رکھی ہے کہ جسے اس کے ساتھ باہمی سیریز کھیلنی ہے اسے ڈی آر ایس سے دستبردار ہونا پڑے گا ،اسی شرط پر سر تسلیم خم کر تے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا نے بھی آج سے شروع ہونیوالی 4ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ڈی آر ایس استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ 2011-12ء کے بعد آسٹریلیاکا پہلا ہوم سیزن ہے جس میں کھلاڑیوں کو امپائرز کے فیصلوں کو چیلنج کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہوگا ۔ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے لیے بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے اس سسٹم میں خامیاں نکالنی شروع کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا شروع سے موقف ہے کہ جب تک ٹیکنالوجی 100فیصد بے عیب نہیں ہو جاتی ہم اسے نہیں اپنا سکتے ہیں ۔ اس وقت ڈی آر ایس سے سامنے آنیوالے فیصلے کافی متنازع ہیں ،کچھ لوگ محسوس کرتے ہیں کہ فلاں کھلاڑی تو آؤٹ ہی نہیں ہوا تھا لیکن ڈی آرایس سے اسے آؤٹ دیا جاتا ہے اورکچھ کہتے ہیں کہ فلاں کو ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا جبکہ وہ صاف آؤٹ تھا۔

یاد رہے کہ ڈسیشن رویو سسٹم کا استعمال پہلی بار سری لنکا اور بھارت کے مابین 2008ء کی سیریز میں کیا گیا جس کے بعد سے بھارت اس سسٹم کا اس قدر مخالف ہوگیا کہ اسے انٹر نیشنل کرکٹ میں لازمی قرار دینے کی کوشش کرنیوالے ہارون لورگارٹ کا بھی دشمن بن بیٹھا تھا۔

متعلقہ عنوان :