فیصل آباد فائرنگ کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش، تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی

منگل 9 دسمبر 2014 12:48

فیصل آباد فائرنگ کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش، تحقیقاتی ٹیم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9دسمبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو فیصل آباد میں پیش آنے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعہ کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی ، وزیر اعلیٰ کہتے ہیں واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ، فائرنگ کے ذمہ دار افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی صدارت میں ماڈل ٹاؤن لاہور میں اجلاس ہوا جس میں فیصل آباد میں ہونے والے افسوسناک واقعے کی رپورٹ پیش کی گئی ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل پولیس نے فیصل آباد میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ قیمتی انسانی جان کے ضیاع پر دلی افسوس ہوا ہے ۔ فائرنگ کرنے والے افراد کی فی الفور گرفتاری ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ انصاف کے تقاضے ہر قیمت پر پورے کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ، پولیس اور انتظامیہ امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :