القاعد ہ کے گرفتار افراد بارے رپورٹ عام کئے جانے سے قبل دنیا بھر میں امریکی تنصیبات کی سکیورٹی میں اضافہ

منگل 9 دسمبر 2014 12:50

القاعد ہ کے گرفتار افراد بارے رپورٹ عام کئے جانے سے قبل دنیا بھر میں ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) امریکہ میں وائٹ ہاوٴس نے کہا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی طرف سے القاعدہ کے گرفتار ارکان کی تفتیش کے دوران انتہائی طریقے استعمال کرنے کے بارے میں رپورٹ کے عام کیے جانے سے قبل دنیا بھر میں امریکی تنصیبات کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ انتہائی خطرات کے اشاروں کے پیش نظر سفارت خانوں اور دوسری عمارات اور تنصیبات کی سکیورٹی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد القاعدہ کے خلاف امریکی خفیہ ادارے کی مہم کی تفصیلات رقم کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں سی آئی اے کے کارندوں کی طرف سے القاعدہ کے گرفتار ارکان سے معلومات حاصل کرنے کیلئے اپنائے گئے انتہائی ہتھکنڈوں کی بھی تفصیلات درج ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ تشدد سے بھی مطلوبہ معلومات حاصل نہیں کا جا سکیں۔

سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کی طرف سے مرتب کی گئی چھ ہزار صفحات پر مشتمل اس رپورٹ کو مکمل طور پر عام نہیں کیا جائیگا اور اس کے زیادہ تر حصے خفیہ ہی رکھے جائیں گے۔ اس رپورٹ کے صرف چار سو اسی صفحات سینیٹ کے پینل میں شامل ڈیموکریٹس کی طرف سے جاری کیے جا رہے ہیں۔صدر اوباما نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سی آئی اے کی طرف سے تفتیش روک دی تھی اور اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ سی آئی اے کی طرف سے اپنائے گئے تفتیش کے طریقے تشدد کے زمرے میں آتے ہیں سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں سی آئی اے نے سو سے زیادہ مشتبہ افراد کو امریکہ سے باہر دوسرے ملکوں میں ’بلیک سائٹس‘ یا خفیہ تفتیشی مراکز میں رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :