ہاکی چیمپئنز ٹرافی،پاکستان آج آسٹریلیا سے ٹکرائے گا

منگل 9 دسمبر 2014 13:02

ہاکی چیمپئنز ٹرافی،پاکستان آج آسٹریلیا سے ٹکرائے گا

بھوبنیشور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -9 دسمبر 2014ء ) ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں ایک دن کے آرام کے بعد آج چار میچز کھیلے جا رہے ہیں ۔ پاکستان ایونٹ میں دو ناکامیوں کے بعد آج جیت کے لیے پرعزم ہے ۔ قومی ٹیم کو پہلے میچ میں بیلجیئم اور دوسرے میچ میں برطانیہ کے ہاتھوں 8-2سے عبرتناک شکست ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے خلاف آخری گروپ میچ قومی ٹیم کے لیے انتہائی اہم ہے ۔ کپتان محمد عمران کا کہناہے کہ دو میچز میں شکست سے کھلاڑیوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں ، کینگرو ز کے خلاف جیت حاصل کر کے کھویا ہوا مقام واپس لیں گے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5بجے کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :