کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی48 گھنٹوں کے لیے معطل،شہرکے80فیصد علاقوں میں پانی کا بحران شدید ہوگیا

منگل 9 دسمبر 2014 13:11

کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی48 گھنٹوں کے لیے معطل،شہرکے80فیصد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل کی صبح سے 48 گھنٹوں کے لیے پانی کی فراہمی معطل کردی گئی جس کے نتیجے میں شہرکے 80علاقوں میں پانی کا بحران شدید ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پہلے ہی پانی کا بحران سنگین ہوچکا ہے ، کئی ماہ سے شہر کے کئی علاقوں کے باسی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔ ایسے وقت میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے پانی کی لائنوں کے پرانے والوز کو تبدیل کرنے کے لیئے منگل کی صبح سے 48 گھنٹوں کے لیے پانی کی فراہمی معطل کردی ہے۔

جس سے شہرقائد میں پانی کا بحران مزید شدید ہوگیا ہے۔ ترجمان کے ڈبلیوایس بی کے مطابق شہر میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے مین لائنوں میں نصب پرانے والوز کی تبدیلی کرنے کے لیے9 دسمبر کو صبح 10بجے سے 48 گھنٹوں کیلیے گلشن اقبال بلاک نمبر 13,14,15اولڈ سبزی منڈی ،عیسی نگری ، لیاقت آباد سندھی ہوٹل، قاسم آباد ،سکندرآباد ، غریب آباد ،شریف آباد ، گلبرگ ، ناظم آباد ، پاک کالونی ، ہارون آباد، سائٹ انڈسٹریل ایریا ،شیرشاہ ،بلدیہ ٹاون، پی اے ایف مسرور،گلبائی ،ماڑی پور ، آئی لینڈ شمس پیر، بابا بھٹ ، صالح آباد اور ان سے ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بند کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ایسے میں واٹر ہائیڈرانٹس کی چاندی ہوگئی ہے اورٹینکرمافیا نے چند سو روپے میں فروخت ہونے والا ٹینکر ہزاروں روپے میں فروخت کرنا شروع کردیا ہے شہری مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہو گے ہیں۔

متعلقہ عنوان :