خیرپور ، اسسٹنٹ کمشنر کے سرکاری اسکولوں پر اچانک چھاپے

غیر حاضر اساتذہ کے خلا ف کا روائی کا حکم

منگل 9 دسمبر 2014 13:29

خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) اسسٹنٹ کمشنر واپڈا ایڈمنسٹریٹر تحصیل ٹھری میرواہ اللہ بچایو بھٹی کے سرکاری اسکولوں پر اچانک چھاپے‘ اس موقع پر انہوں نے غیر حاضر اساتذہ پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں‘ ایسے اساتذہ معاشرے کیلئے ناسور ہیں‘ اس سلسلے میں والدین اور سماجی تنظیمیں بھی اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)