Live Updates

مذاکرات کیلئے تیار ہیں ‘ پی ٹی آئی حکومت کیساتھ مذاکرات کریں ‘ ترجمان وزیراعظم

منگل 9 دسمبر 2014 13:49

مذاکرات کیلئے تیار ہیں ‘ پی ٹی آئی حکومت کیساتھ مذاکرات کریں ‘ ترجمان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک نے ایک بار پھر کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں ‘ پی ٹی آئی حکومت کیساتھ مذاکرات کریں ‘ پاکستان ہم سب کا ہے ‘ لوگوں کو تشدد پر اکسانے سے گریز کیا جائے ۔

(جاری ہے)

سیاسی جرگے کی جانب سے مذاکرات شروع کر نے کے مطالبہ پر اپنے رد عمل میں مصدق ملک نے کہاکہ حکومت تمام مسائل کو مذاکرات سے حل کر نا چاہتی ہے اور وزیر اعظم نواز شریف پی ٹی آئی سے مذاکرات کے خواہاں ہیں انہوں نے پی ٹی آئی پر زور دیا کہ وہ حکومت سے مذاکرات کرے انہوں نے کہا کہ حکومت مسائل کے حل کیلئے تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت میں مخلص اور سنجیدہ ہے۔

ڈاکٹر مصدق نے کہا کہ کسی کو بھی تشدد کو ہوا دینے اور کاروباری سرگرمیاں روکنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات