فرنس آئل کی درآمد میں مشکلات ،لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا

منگل 9 دسمبر 2014 13:56

فرنس آئل کی درآمد میں مشکلات ،لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) فرنس آئل کی درآمد میں مشکلات کے باعث لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا، ادائیگیاں نہ ہونے ، ڈیزل کی کھپت کم ہونے سے بھی پی ایس او کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ترجمان پی ایس او مریم شاہ کے مطابق تیل کمپنی کو فرنس آئل کی درآمد کیلئے کمپنی کو ایل سی کھولنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

(جاری ہے)

ادائیگیاں نہ ہونے کے سبب پہلے ہی کمپنی بینکوں سے قرض گیری کی حد کو استعمال کرچکا ہے جبکہ ڈیزل کی کھپت کم ہونے کی وجہ سے کمپنی کا کیش کاروبار بھی اثر انداز ہوا ہے جس کی وجہ سے مالی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ پی ایس او کی وصولیوں کا حجم 220 ارب کے لگ بھگ ہے جس کا 70 فیصد بجلی پیدا کرنیوالے اداروں کے ذمہ ہے۔ ترجمان پی ایس او نے کہا کہ کمپنی کو ادائیگی نہ کی گئی تو فرنس آئل کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔ مریم شاہ نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے پیش نظر پی ایس او نے اپنا سٹاک بھی کم رکھا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گیس کی قلت کے سبب ملک میں بجلی کی پیداوار کا بڑا انحصار فرنس آئل پر ہے۔

متعلقہ عنوان :