ملائیشیانے فٹبال مداحوں کی بدتمیزی پرویت نام سے معافی مانگ لی

منگل 9 دسمبر 2014 14:02

ملائیشیانے فٹبال مداحوں کی بدتمیزی پرویت نام سے معافی مانگ لی

کوالالمپور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء ) ملائیشیا کے وزیر کھیل اور امورنوجوانان خیری جمال الدین نے ایشین فٹ بال فیڈریشن سوزوکی کپ کے سیمی فائنل میں ویت نام کی ملائیشیا کے خلاف کامیابی کے بعدتماشائیوں کی جانب سے مہمان مداحوں کے ساتھ بدتمیزی پر معافی مانگ لی۔

(جاری ہے)

ایشین فٹ بال فیڈریشن سوزوکی کپ کا سیمی فائنلمہمان ٹیم کوالالمپور اور ویت نام کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں ویت نام نے1-2سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ویت نا م کی کامیابی کے بعد ملائیشین تماشائیوں نے ویت نام کے مہمان مداحوں پر بوتلیں پھینکی اور مداحوں کے ساتھ جھگڑنے کی کوشش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :