اولمپکس میں 28 کھیلوں کی حد کا خاتمہ کردیا گیا

منگل 9 دسمبر 2014 14:03

اولمپکس میں 28 کھیلوں کی حد کا خاتمہ کردیا گیا

مناکو( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء )اولمپکس میں 28 کھیلوں کی حد کا خاتمہ کردیا گیا فیصلہ مناکو میں انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے دو روزہ اجلاس میں کیا گیااولمپکسس کھیلوں کے انعقاد کو میزبان شہروں کے لیے کم خرچ بنانے اور اس میں لچک پیدا کرنے کی غرض سے اولپمک کے سینیئر افسران کچھ تبدیلیوں پر رضامند ہو گئے ہیں۔یہ فیصلہ مناکو میں انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے دو روزہ اجلاس میں کیا گیا۔

حاضرین نے کھیلوں کے اخراجات اور مختلف ملک کی جانب سے اپنے ہاں کھیل منعقد کروانے کے لیے بولی لگانے سے متعلق تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے اولمپکس مقابلے دو ملکوں کے درمیان تقسیم کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔اس کے علاوہ کمیٹی کے ارکان نے موسم گرما اور موسم سرما، دونوں کے اولمپکس مقابلوں میں اضافی کھیل شامل کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اب آئندہ اولمپکس مقابلوں میں 28 سے زیادہ کھیلوں کے کھلاڑی حصہ لے سکیں گے، تاہم ارکان نے یہ پابندی لگائی ہے کہ اولمپکس میں 1,500 سے زیادہ کھلاڑی حصہ نہیں لے سکتے۔

(جاری ہے)

ان تبدیلیوں کا مطلب یہ ہے کہ اب بیس بال، سکواش اور کراٹے جیسے کھیل بھی اولمپکس مقابلوں میں متعارف کرائے جا سکیں گے، تاہم اس کے لیے موجودہ کھیلوں کے مقابلوں کی تعداد کو کم کرنا ہوگا۔کمیٹی کے ارکان نے موسم گرما اور موسم سرما، دونوں کے اولمپکس مقابلوں میں اضافی کھیل شامل کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات کے بعد اب ان شہروں کے لیے بولی میں حصہ لینا آسان ہو جائے گا جو اولمپکس کی میزبانی کے خواہشمند ہیں لیکن زیادہ اخراجات یا کسی دوسری انتظامی وجہ سے ایسا نہیں کر پاتے تھے۔