پہلا ون ڈ ے ، آفریدی کی سمجھداری نے ٹیم کی ’نیا‘ پار لگائی

منگل 9 دسمبر 2014 14:18

پہلا ون ڈ ے ، آفریدی کی سمجھداری نے ٹیم کی ’نیا‘ پار لگائی

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -9 دسمبر 2014ء ) پاکستان اور نیوزی کے مابین گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ کے دوران آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی جانب سے ایئر پلگ کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 124رنز 6کھلاڑی آؤٹ پر جب شاہد آفریدی بیٹنگ کرنے کے لیے میدان میں اترے تو انہیں اس بات کا بخوبی احساس تھا کہ شائقین انہیں تیز بیٹنگ کرنا دیکھنا چاہتے ہیں تاہم ٹیم کو اس وقت ان سے سمجھداری سے بیٹنگ کی توقع ہے ، اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے آفریدی نے کانوں میں ایئر پلگ لگا کر بیٹنگ کی تاکہ انہیں شائقین کی جانب سے چھکوں اور چوکوں کی فرمائش کی آوازیں نہ سنائی دیں اور وہ حالات کے لحاظ سے ٹیم کے لیے عمدہ کھیل پیش کر سکیں ۔

آفریدی کی یہ چا ل کامیاب رہی اور انہوں نے 51گیندوں پر 61رنز کی شاندار باری کھیلی جس نے پاکستان کو میچ میں فتح دلوانے میں اہم کردا ادا کیا ۔