میچ فکسنگ ،بھارتی سپریم کورٹ کا گروناتھ میآپن کے خلاف فوری کارروائی کا حکم

منگل 9 دسمبر 2014 14:58

میچ فکسنگ ،بھارتی سپریم کورٹ کا گروناتھ میآپن کے خلاف فوری کارروائی ..

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -9 دسمبر 2014ء ) بھارتی سپریم کورٹ نے آئی سی سی کے چیئر مین سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کے خلاف فوری طور پر کارروائی شروع کر نے کا حکم دے دیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کو دوپہر 2بجے تک کی ڈیڈ لائن دی تھی ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ گروناتھ کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے اور سری نواسن فوری طور پر خود کو کارروائی کرنے والے پینل سے علیحدہ رکھیں ۔اس سے پہلے مڈگل کمیشن نے سری نواسن کے داماد اور آئی پی ایل کی ٹیم چنائی سپر کنگز کے اہم عہدیدار گروناتھ میاپن کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :