سندھ اسمبلی ہال اندھیرے میں ڈوب گیا

منگل 9 دسمبر 2014 16:14

سندھ اسمبلی ہال اندھیرے میں ڈوب گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9دسمبر 2014ء) سندھ اسمبلی ہال بھی لوڈ شیڈنگ کی زد میں آگیا ہے اجلاس کے دوران بجلی چلی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری تھا کہ بجلی چلی گئی لیکن ارکان اسمبلی نے موبائل کی ٹارچ جلا کر اسمبلی کی کارروائی جاری رکھی لیکن ہار نہیں مانی ۔سندھ اسمبلی میں جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کا بل پیش کیا جا رہا تھا جبکہ اسمبلی ہال میں جنریٹر بھی کام نہیں کر رہے تاہم اسمبلی کی کارروائی اندھیرے میں ہی مکمل کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :