حکومت کا بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے نیا سلیب متعارف کرانے کا فیصلہ ، گھریلو صارفین کے بلوں میں20 فیصد کمی آئیگی

منگل 9 دسمبر 2014 16:40

حکومت کا بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے نیا سلیب متعارف کرانے کا فیصلہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) وفاقی حکومت نے بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے ایک نیا سلیب متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے گھریلو صارفین کے بلوں میں20 فیصد کمی آئے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے وزارت پانی وبجلی کی جانب سے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے نیا سلیب جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت حکومت نے تقسیم کار کمپنیوں کے توسط سے نیپرا کو 301 سے 500 یونٹ کا نیا سلیب متعارف کرانے کی درخواست کی ہے۔

نئے سلیب کے باعث گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں میں 20 فیصد تک کمی آئے گی اور اس سلسلے میں حکومت کو 22 ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑے گی۔گھریلو صارفین کو بجلی کی مد میں اربوں روپے کی سبسڈی کو پورا کرنے کے لئے صنعتی اور کمرشل صارفین کے ٹیرف میں 4سے 6فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :