Live Updates

رانا ثناءاللہ فیصل آباد میں عمران خان کے منتظر رہے

منگل 9 دسمبر 2014 17:02

رانا ثناءاللہ فیصل آباد میں عمران خان کے منتظر رہے

فیصل آباد((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9دسمبر 2014ء) سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ اپنے گھر پر کئی گھنٹوں تک پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے منتظر رہے لیکن عمران خان کے ایئرپورٹ کی طرف روانگی کی خبر سن کر رانا ثناءاللہ کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ نے بتایاکہ عمران خان اورشیخ رشید نے گھنٹہ گھر کی طرف جانے کی بجائے اُن کے گھر کی طرف آنے کا اعلان کیا جس کا مقصد گھر کا گھیراﺅ کرناتھا لیکن وہ اپنے مہمانوں کے استقبال کے لیے تیار تھے اور اُن کی تواضع کے لئے چائے،سموسے اور ”کریم رول“ وغیرہ تیار رکھے تھے ۔

عمران خان اگر اُن کے گھر آتے تو وہ مہمان نواز ی ضرورکرتے لیکن وہ سڑکوں پر گھومنے کے بعد واپس چلے گئے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :