مونگ پھلی کی وجہ سے جہاز’ لیٹ ‘ہوگیا

منگل 9 دسمبر 2014 17:27

مونگ پھلی کی وجہ سے جہاز’ لیٹ ‘ہوگیا

سیول ،نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9دسمبر 2014ء) جنوبی کوریاکی ایئرلائن کی ایک پرواز غیرمناسب طریقے سے ڈرائی فروٹ پیش کیے جانے پر تاخیر کا شکار ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیویارک کے ہوائی اڈے سے جنوبی کوریا کے لیے جہاز واپس روانہ ہونے والا تھا کہ اسے واپس ٹرمینل پرواپس لے جایا گیا کیونکہ ہیتھر ہو نامی چیف ایگزیکٹیو نے جہاز کی روانگی میں محض اس لیے تاخیر کرائی کہ جس طرح سے ان کو جہاز میں مونگ پھلی پیش کی گئی وہ طریقہ پسند نہیں آیا۔کوریئن ایئر کا کہنا ہے کہ جہاز پر سروس کے معیار کی نگرانی کرنا ہیتھر کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں ان کو پائلٹ کی حمایت بھی حاصل تھی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ہیتھر جہاز میں بطور مسافر سوار تھیں۔