Live Updates

فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے غنڈوں نے زبردستی دکانیں بند کرائیں، قتل کے ملزم عمران خان ہیں‘ ترجمان پنجاب حکومت

منگل 9 دسمبر 2014 17:40

فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے غنڈوں نے زبردستی دکانیں بند کرائیں، قتل کے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم حسین قادری نے کہاہے کہ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے غنڈوں نے زبردستی دکانیں بند کرائیں، قتل کے ملزم عمران خان ہیں، حکومت کاروباری افراد کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست کی رٹ ہر صورت قائم رکھے گی۔پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم حسین قادری نے کہا کہ ثابت ہو گیا عمران خان ملکی معیشت تباہ کرنا چاہتے ہیں، فیصل آباد میں قتل کے ملزم عمران خان ہیں، عمران خان کی پرتشدد کال پر سب کچھ ہوا۔

فیصل آباد میں تاجروں نے عمران خان کی کال مسترد کی تو ڈنڈا بردار پی ٹی آئی کے غنڈوں نے تشدد کیا، لوگوں کو کام پر جانے سے روکا گیاکیا زبردستی دکانیں بند کرانا، ڈنڈوں سے لوگوں کو مارنا جمہوری طرز عمل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے باعث چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا اوریہ بات پوری قوم پر عیاں ہو گئی کہ عمران خان ان قوتوں کے آلہ کارہیں جو پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بند کرنے کی بات قوم برداشت نہیں کرے گی،حکومت کاروباری افراد کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست کی رٹ ہر صورت قائم رکھے گی۔اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی سرفراز افضل نے میڈیا کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے کارکن پر گولی چلانے والے نامعلوم شخص کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں اور اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات